سردار عطاء اللہ مینگل ایک زیرک سیاستدان تھے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سردارعطاء اللہ مینگل ایک زیرک سیاستدان تھے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بلوچستان کی ممتاز سیاسی شخصیت سردار عطاء اللہ مینگل کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے سردار عطاء اللہ مینگل مرحوم کے لواحقین اور پسماندگان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ وزیر خارجہ نے سردار عطاء اللہ مینگل مرحوم کی مغفرت اور بلندیء درجات کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سردار عطاء اللہ مینگل ایک زیرک سیاستدان اور انتہائی ملنسار شخصیت کے مالک تھے۔

The post سردار عطاء اللہ مینگل ایک زیرک سیاستدان تھے، وزیر خارجہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email