نیب لوگوں پر بڑے بڑے الزامات عائد کر کے انکی پگڑیاں اچھالتا ہے،سلیم مانڈوی والا

سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ نیب لوگوں پر بڑے بڑے الزامات عائد کر کے انکی پگڑیاں اچھالتا ہے، لیکن کچھ ثابت نہیں کر پاتا۔

تفصیلات کے مطابق سابق ڈپٹی چیئرمیں سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے پلی بارگین کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا   ان کا کہنا تھا کہ نیب کو پلی بارگین کی درخواست  کی خبریں جھوٹ اور من گھڑت ہیں، نیب کو پلی بارگین کی کوئی درخواست دی نہ ہی درخواست دینے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

سلیم مانڈوی والا  کا کہنا تھا کہ نیب اور خصوصن ڈی جی عرفان منگی میرے خلاف پلی بارگین کی جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں میرے خلاف کیسز جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی ہیں جن کا قانون کے مطابق مقابلہ کرتا رہوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے کیسزبڑے واضح ہیں  نیب کو کچھ حاصل نہیں ہوا تو اب جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے، نیب کے خلاف اپنے مؤقف پر اب بھی قائم ہوں۔

سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ نیب ایک کرمنل اور بلیک میلنگ کا ادارہ بن چکا ہے، نیب تمام ادارو  سے خود کو بالا تر سمجھتا ہے،نیب نے سپریم کورٹ کے احاطے سے شخص کو گرفتار کرکے توہین عدالت کی ہے۔

 سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ عرفان منگی کی معافی کی درخواست بھی مسترد کر چکی ہے، سپریم کورٹ کو نیب کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بلیک میلنگ کا بھی نوٹس لینا چاہئے۔

 سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ  سلیم مانڈوی والا کا مزید کہنا تھا کہ نیب کی بلیک میلنگ کے خلاف چیئرمین نیب اور عرفان منگی کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

The post نیب لوگوں پر بڑے بڑے الزامات عائد کر کے انکی پگڑیاں اچھالتا ہے،سلیم مانڈوی والا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email