سردار عطا ءاللّٰہ مینگل کے انتقال کی خبر باعثِ صدمہ ہے، بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سردار عطا ءاللّٰہ مینگل کے انتقال کی خبر باعثِ صدمہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بزرگ سیاستدان سردار عطا ءاللّٰہ مینگل کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے سردار اختر مینگل سمیت تمام سوگواران سے تعزیت کا اظہار اور ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ سردار عطا ءاللّٰہ مینگل کے انتقال کی خبر باعثِ صدمہ ہے، اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ عطا ءاللّٰہ مینگل کے انتقال سے پاکستان میں تدبر، رواداری اور پر وقار سیاست کا ایک عہد اختتام پذیر ہوا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید  کہا کہ سردار عطا ءاللّٰہ مینگل کی بلوچستان کے حقوق اور جمہوریت کے لیے طویل جدوجہد ہماری تاریخ کا ناقابل فراموش باب ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی سینئر سیاستدان عطا اللّٰہ مینگل کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ عطا اللّٰہ مینگل نے بلوچستان کے غریب عوام کے حقوق کی ہمیشہ بات کی۔

The post سردار عطا ءاللّٰہ مینگل کے انتقال کی خبر باعثِ صدمہ ہے، بلاول appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email