سردار عطاء اللہ مینگل مرحوم مدبر سیاستدان تھے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سردار عطاء اللہ مینگل مرحوم مدبر سیاستدان تھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بزرگ سیاستدان سردار عطاء اللہ مینگل کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے سردار عطاء اللہ مینگل مرحوم کے صاحبزادے سردار اخترمینگل اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ سردار عطاء اللہ مینگل مرحوم سیاست میں ایک الگ مقام رکھتے تھے

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ سردار عطاء اللہ مینگل مرحوم کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

The post سردار عطاء اللہ مینگل مرحوم مدبر سیاستدان تھے، عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email