آج لیگی ورکر کنفیوز ہے کہ بیگم صفدر کی سنے یا شہباز شریف کا ساتھ دے ، فیاض الحسن چوہان

ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آج لیگی ورکر کنفیوز ہے کہ بیگم صفدر کی سنے یا شہباز شریف کا ساتھ دے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان نے آگے آنے کے چکر میں چچا کو سر عام این آر او مانگنے  پر مجبور کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر کی بات کو ترجمان کی جانب سے ان کی ذاتی رائے قرار دیکر رد کر دینا ن لیگ میں ہی ہو سکتا ہے ، ن لیگی صفوں میں اتحاد نہیں رہا، پی ڈی ایم کی قیادت کیسے کر سکتی ہے ، انگلی کے اشارے سے ٹرانسفر اور معطلیاں کرنے والے آج انتظامی ٹرانسفرز پر کیوں تڑپ رہے ہیں۔

ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ زینب قتل کیس، لاہور موٹروے اور گریٹر اقبال پارک کیسز حل کرنے کی میعاد سب کے سامنے ہے ، آئندہ انتخابات کارکردگی کی بنیاد پو ہونگے، اور پنجاب تمام صوبوں سے آگے ہے۔

The post آج لیگی ورکر کنفیوز ہے کہ بیگم صفدر کی سنے یا شہباز شریف کا ساتھ دے ، فیاض الحسن چوہان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email