اداکارہ ریما خان کا عمران عباس سے متعلق اہم انکشاف

پاکستانی اداکارہ ریما خان نے پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبولیت کے حامل اداکار عمران عباس سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

عمران عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں وہ مرجنڈا رنگ کا کوٹ سوٹ پہنے کافی دلکش نظر آ رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@imranabbas.official)

اداکار کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اب تک ان تصاویر کو اداکارہ صنم جنگ سمیت 92 ہزار سے زائد لوگ لائیک کرچکے ہیں۔

ریما خان بھی عمران عباس کی ان تصاویر کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں اور انہوں نے پوسٹ پر کمنٹ کیا کہ یہ ہماری انڈسٹری کے ایک بہت ہی باصلاحیت اور پُرکشش فنکار ہیں۔

جس کے جواب میں عمران عباس نے لکھا کہ میری دوست اور ہماری انڈسٹری کی کوئین، میرے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ آپ نے تعریف کی۔

The post اداکارہ ریما خان کا عمران عباس سے متعلق اہم انکشاف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email