کاسی بحریہ ٹاؤن 20 روپے کے اسٹام پر فراڈ معاہدہ کررہے ہیں،سردار نسیم

مصالحتی کمیٹی کے چیئرمین سردار نسیم نے کہا ہے کہ کاسی  بحریہ ٹاؤن 20 روپے کے اسٹام پر فراڈ معاہدہ  کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین مصالحتی کمیٹی سردار نسیم ترین نےکوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا کہ نجی ہاؤسنگ اسکیم کاسی بحریہ ٹاؤن زمین سے زیادہ پلاٹ فروخت کر رہی ہے، نجی اسکیم کاسی بحریہ کے پاس 216 ایکڑ زمین کا رقبہ ہے۔

 سردار نسیم ترین  کا کہنا تھا کہ216 ایکڑ زمین پر کس طرح 37500 پلاٹ ایڈجسٹ ہونگے، جتنے پلاٹ اسیکم نے دئیے اس کے لیے 3800 ایکڑ زمین درکار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  حکومت پاکستان نے 20 روپے والا اسٹام ختم کردیا ہے، ہم نیب ،ایف آئی اے سے کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

مصالحتی کمیٹی کے چیئرمین سردار نسیم  کا مزید کہنا تھا کہ ہم متاثرین اور اقابرین کا اجلاس بلا کر آئندہ کا فیصلہ کرینگے۔

The post کاسی بحریہ ٹاؤن 20 روپے کے اسٹام پر فراڈ معاہدہ کررہے ہیں،سردار نسیم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email