عدنان صدیقی کی ویڈیو وائرل ، مداح حیران

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی کی امریکا کے شہر نیو جرسی کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں روٹیاں بناتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

اداکارعدنان صدیقی نے انسٹا اسٹوری پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں ایک ریسٹورنٹ میں تندور پر روٹیاں بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

عدنان صدیقی نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اب سمجھ آئی ہے کہ گول روٹیاں بنانے پر اتنا ہنگامہ کیوں ہوتا ہے؟

اداکار نے اس بات کا اعتراف کیا کہ گول روٹی بنانا بہت مشکل کام ہے اور دوسرا مشکل کام آٹے کو صحیح گوندھنا ہے۔

عدنان صدیقی نے مزید لکھا کہ اُنہوں نے سیکھنے کی پوری کوشش کی، اُنہیں یہاں ایک لڑکے نےبتایا ہے کہ اُن کا پہلا تجربہ ہونے کے حساب سے اُنہوں نے ٹھیک کام کیا ہے۔

عدنان صدیقی نے کہا کہ وہ یہاں ایک بات کا اعتراف کرنا چاہتے ہیں کہ وہ تندور سے ڈر گئےتھے۔

The post عدنان صدیقی کی ویڈیو وائرل ، مداح حیران appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email