سید علی گیلانی آخری دم تک کشمیر کی آزادی کے سب سے بڑے رہنما تھے ، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سید علی گیلانی آخری دم تک کشمیر کی آزادی کے سب سے بڑے رہنما تھے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پوری امت مسلمہ کیلئے صدمے کا وقت ہے ، ایسی شخصیت دنیا سے رخصت ہوگئی جو زندگی بھر حق کیلئے ثابت قدم رہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے تھے کہ مقبوضہ کشمیر کا پاکستان سے الحاق ہوجائے ، بیس سے زائد کتابوں کے وہ مصنف رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کشمیری کہتے ہیں موت کے بعد ہمارے جنازے کو پاکستانی پرچم میں لپیٹا جائے ، علی گیلانی کے جنازے کو پاکستانی پرچم کیساتھ دفن کیا گیا ہے۔

The post سید علی گیلانی آخری دم تک کشمیر کی آزادی کے سب سے بڑے رہنما تھے ، حافظ نعیم الرحمان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email