سونے کی قیمت میں استحکام برقرار

پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی سونے کی قیمت مستحکم رہی۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی اور ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 11 ہزار روپے برقرار ہے جبکہ 10گرام سونے کی قیمت بھی 95 ہزار 165 روپے پر مستحکم رہی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 1 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1815 ڈالر پرآگیا ۔

The post سونے کی قیمت میں استحکام برقرار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email