اسٹیٹ بینک نے زیر تعمیر منصوبوں میں ہاؤسنگ فنانس کے فروغ کے لیے ہدایات جاری کردیں

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو زیر تعمیر منصوبوں میں ہاؤسنگ فنانس کے فروغ کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق بینک زیر تعمیر منصوبوں کے لیے بھی قرضے دے سکیں گے ،  بلڈرز کو ایک خاص طو رپر بنائے گئے ایسکرو اکاؤنٹ سے ادائیگی کی جائے گی۔

ہدایات کے مطابق قرض داروں کو بینک اور بلڈرز کے درمیان طے شدہ تعمیر کے مختلف مراحل طے ہونے تک رقم تک رسائی نہیں ہوگی ، خریدار تعمیر شدہ یونٹوں کے مقابلے میں قدرے کم لاگت میں مکان خرید سکیں گے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق مضبوط نگرانی سے منصوبے کی بروقت تکمیل اور اس کا قبضہ خریداروں کو منتقل کرنے میں مدد ملے گی۔

The post اسٹیٹ بینک نے زیر تعمیر منصوبوں میں ہاؤسنگ فنانس کے فروغ کے لیے ہدایات جاری کردیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email