سردار عطاء اللہ مینگل کی سیاسی وسماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ سردار عطاء اللہ مینگل کی سیاسی وسماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینئر سیاستدان اور بلوچ رہنماء سردار عطاء اللہ مینگل کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ مرحوم سردار عطاء اللہ مینگل کی سیاسی وسماجی  خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، اللہ پاک مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ لواحقین کو صبر جمیل اور یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔

دوسری جانب ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مرزامحمدآفریدی، سینیٹ میں قائد ایوان شہزاد وسیم اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے بھی مرحوم سردار عطاء اللہ مینگل کی وفات پر دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

The post سردار عطاء اللہ مینگل کی سیاسی وسماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،چیئرمین سینیٹ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email