گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید1195نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید1195نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں15410نمونوں کی جانچ کی گئی ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں8اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اموات کی مجموعی تعداد6932ہوچکی ہے ، آج مزید4439مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد380369ہوچکی ہے ، اب تک5576130نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے ، اب تک 434846 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں ، اس وقت47545مریض زیر علاج ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ 46591 گھروں میں،41آئسولیشن سینٹرز میں اور913 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ، 811 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ، 69 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے کے1195نئے کیسز میں سے595 کا تعلق کراچی سے ہے ، ضلع شرقی 214، ضلع وسطی 132،ضلع جنوبی 130،  ملیر 55،ضلع غربی 35 اور   کورنگی 29 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

The post گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید1195نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، مراد علی شاہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email