صبور علی کا مشرقی لک سوشل میڈیا سینسیشن بن گیا

صبور علی کی بہن سجل علی بھی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں اور سوشل میڈیا پر صارفین عموماً دونوں بہنوں کی اداکاری اور شکل و صورت کا موازنہ کرتے پائے جاتے ہیں۔

اس حوالے سے صبور علی کا کہنا ہے  کہ وہ اور سجل اتفاقاً شوبز انڈسٹری میں آئے مگر فرق صرف یہ تھا کہ سجل نے اِس کام کو بخوشی اپنایا لیکن وہ تھوڑے نخرے کر کے اس فیلڈ میں آئیں۔

صبور انجینیئر بننا چاہتی تھیں مگر اُن کے مطابق کچھ معاملات ویسے ہو نہ سکے جیسا وہ چاہ رہی تھیں۔

سجل اور صبور کی شل و صورت میں مماثلت کے باعث اور اپنے کھٹے میٹھے انداز کے باعث سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں۔

اداکارہ سضل علی نے عروسی جوڑنے میں اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saboor Aly (@sabooraly)

ان تصاویر میں اداکارہ صبور علی کو نہایت ہی سادہ اور کالے رنگ کے عروسی جوڑی میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ کی ان تصاویر میں خاس بات ان کے جوڑے کا رنگ ہے جو کہ روایتی عروسی  جوڑے سے بے حد مخلتف ہے ۔

اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے روایتی زیورات کے ساتھ ہاتھوں میں گجرے پہنے ہوئے ہیں جو کہ ایک مکمل دلہن کی پہچان اور شناخت ہوتی ہے۔

The post صبور علی کا مشرقی لک سوشل میڈیا سینسیشن بن گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email