وہ سبزیاں جنہیں کھانے سے آپ کی نظریں کمزور نہیں ہونگی

ہماری عادات اور کھانے پینے کی اشیاء میں غذائیت کی کمی سے نظر کا کمزور ہونا ایک عام سی بات بنتا جارہا ہے۔

نظروں کو تیز اور طاقتور رکھنے کے لیے ہری سبزیوں کا استعمال انتہائی ضروری ہے۔

ہارورڈ میڈیکل اسکول میں واقع برگھم اینڈ وومن ہاسپٹل کے سائنسدانوں کے مطابق ہری سبزیوں میں نائٹریٹ کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو بینائی چھیننے والے لاعلاج مرض اوپن اینگل گلوکوما کے خدشے کو 30 فیصد تک کم کرسکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق سبز پتوں والی سبزیاں جسم میں خون کی گردش کو بھی بہتر اور آنکھوں کی بصارت بحال رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔

سبز پتوں والی غذاؤں کے استعمال کے ساتھ ساتھ گاجرکا بھی استعمال نظروں کو کمزور ہونے سے محفوظ رکھتا ہے۔

ماہرین کے مطابق گاجرمیں بیٹا کیروٹین بکثرت موجود ہوتا ہے، جو آنتوں کے امراض اور انفیکشن سے بچاتا ہے، کینسر جیسے موذی مرض میں گاجر کا استعمال اکسیر ہے۔

معدے کے السر میں بھی یہ بے حد مفید ہے۔

گاجر میں پائے جانے والے وٹامنز اے ، ای اور سی چہرے کی شگفتگی کو برقرار رکھتے ہیں اور جلد کو بے رونق ہونے سے بچاتے ہیں۔

گاجر کے جوس کا باقاعدہ استعمال ناخن ،بال ، دانت اور ہڈیوں کے لئے انتہائی مفید ہے ۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گاجر میں وٹامن اے ، ای سمیت کئی ایسے قدرتی اجزا پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کے لئے انتہائی اہم ہیں ۔

ماہرین کے مطابق روزانہ گاجر کا جوس پینے سے نا صرف جگر کا نظام فعال ہوتا ہے بلکہ یہ کینسر کی رسولیوں کی افزائش روکنے میں بھی ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔

The post وہ سبزیاں جنہیں کھانے سے آپ کی نظریں کمزور نہیں ہونگی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email