ورزش کے بغیر بھی وزن کم کیا جا سکتا ہے

اضافی چربی، اضافی وزن یا موٹاپا، اگر آپ بھی ان مسائل سے دوچار ہیں تو اب وقت آگیا ہے کہ آپ ان سے اپنی جان چھڑائیں لیکن ورزش کے بغیر جوکہ اب ممکن ہے۔

وزن کم کرنے کیلئے جتنے بھی طریقے بتائے جاتے ہیں ان میں ورزش کا کلیدی کردار ہوتا ہے لیکن اگر آپ ورزش سے نفرت کرتے ہیں اور وزن بھی کم کر نا ہے تو کیا ہوگا؟

آج  ہم آپ کو کچھ ایسے طریقے بتا رہے ہین جن پر عمل کر کے ورزش کے بغیر وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

مدھم روشنی اور کم شور میں کھانا کھائیں ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ زیادہ روشنیوں اور شور والے ہوٹل میں کھانا کھاتے ہیں وہ ایسے لوگوں کی نسبت زیادہ خوراک استعمال کرتے ہیں جو پرسکون اور مدھم روشنی میں کھانا کھاتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ روشنی مدھم رکھنے سے کھانے کی رفتار کم رہتی ہے اور کھانا ٹھنڈا ہونے سے ہم جلدی ہاتھ کھینچ لیتے ہیں۔

 تحقیق کے مطابق ہر انسان کو روزانہ آٹھ گھنٹے کی نیند لینی چاہیے تا کہ بھوک اور پیاس کے احساس کو کنٹرول کرنے کے ذمے دار ہارمونز کا نظام درست رہے۔

 ٹھنڈے کھانے کی نسبت گرم کھانا زیادہ کھایا جاتا ہے جو موٹاپے کا سبب ہے۔

چھوٹے برتن کا استعمال عام طور پر جو پلیٹس کھانے کیلیے استعمال کی جاتی ہیں ان کا سائز11 یا 12 انچ ہوتا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پلیٹ کا سائز کم کر کے 10 یا نو انچ کر دیا جائے تو ہم اپنی خوراک میں 23 فیصد کمی لا سکتے ہیں۔

پلیٹ کے ساتھ ساتھ اسی طرح اگر ہم اپنی چمچ کا سائز بھی کم کر لیں تو خوراک میں 14 فیصد مزید کمی لائی جاسکتی۔

 پروٹین سے بھرپور ناشتہ کرنا چاہیے جو سارا دن بھوک کنٹرول کرنے میں مدد کرے، ناشتے میں انڈے ، دہی یا مونگ پھلی کے مکھن کا استعمال کریں، کھانے میں تین گھنٹے سے زیادہ وقفہ نہ  دیں اور ہمیشہ تھوڑا تھوڑا کھائیں۔

The post ورزش کے بغیر بھی وزن کم کیا جا سکتا ہے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email