کراچی میں بارش ، مختلف علاقوں میں بجلی معطل

کراچی میں بارش کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی معطل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں لانڈھی ، شاہ فیصل کالونی ، لیاقت آباد ، سرجانی ٹائون اور ناظم آباد میں بجلی معطل ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بارش میں  کے الیکٹرک کی ٹیمیں مکمل طور پر متحرک ہیں ، بارش کی صورت میں  شہری برقی آلات کے استعمال میں خصوصی  احتیاط کریں۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے سبب حفاظتی اقدامات کے تحت  عارضی طور بجلی بند کی جاسکتی ہے۔

The post کراچی میں بارش ، مختلف علاقوں میں بجلی معطل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email