سید علی گیلانی ایک عظیم شخصیت اور حریت رہنما تھے،صوبائی وزیر راجہ یاسر

صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی ایک عظیم شخصیت اور حریت رہنما تھے۔

 تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر کا سید علی گیلانی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عالم اسلام اور بالخصوص کشمیریوں کے حقوق کے لیے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

 راجہ یاسر کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پر ظلم و ستم کے خاتمے کے لیے انکی جدوجہد ایک اعلیٰ مثال ہے جبکہ سید علی گیلانی کی کشمیریوں کے لیے خدمات کو ہمیشہ سراہا جائے گا۔

صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر کا مزید کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کے مشن کو آگے بڑھانا ہماری زمہ داری ہے۔

The post سید علی گیلانی ایک عظیم شخصیت اور حریت رہنما تھے،صوبائی وزیر راجہ یاسر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email