علی گیلانی نے جرات و حوصلے سے بھارتی ظلم و ستم استعداد کو برداشت کیا،وزیر زراعت پنجاب

وزیر زراعت پنجاب سید جہانیاں گردیزی نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی نے جرات و حوصلے سے بھارتی ظلم و ستم و جبر استعداد کو برداشت کیا ۔

تفصیلات کے مطابق زراعت پنجاب سید جہانیاں گردیزی کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی نے کشمیریوں کے دلوں میں آزادی کی شمع روشن کی، جبکہ سید علی گیلانی کی کشمیریوں اور عالم اسلام کے لئے خدمات کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔

سید حسین جہانیاں گردیزی کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ کشمیری سید علی گیلانی کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے جلد ہی کشمیر کو بھارتی چنگل سے آزاد کرالیں گے۔

وزیر زراعت پنجاب سید جہانیاں گردیزی کا مزید کہنا تھا کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائےاور ان کے درجات بلند فرمائے۔

The post علی گیلانی نے جرات و حوصلے سے بھارتی ظلم و ستم استعداد کو برداشت کیا،وزیر زراعت پنجاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email