پاکستان کے ایک بچے نے 16 ملین ڈالر گیم کھیل کر کمائے ہیں ، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے ایک بچے نے 16 ملین ڈالر گیم کھیل کر کمائے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کو پی ایم ڈی اے پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا تشہیر 25 ارب تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پیسے کو ریگولیٹ کرنا ہے جو ڈالر کی صورت میں پاکستان سے باہر جارہا ہے ، سیٹلائٹ چینل پاکستان میں 114 ہیں ، نیوز کے 31 انٹرٹینمنٹ کے 42 چینلز ہیں ، 42 چینلز کو لینڈنگ رائٹس دیے گئے ہیں ، بچوں کے 14 چینلز ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ایف ایم ریڈیو  258 ہیں ، 4026 کیبل ٹی وی آپریٹرز ہیں ، موبائل ٹی وی 6 ہیں ، آئی پی ٹی وی 12 ہیں ، کیبل ٹی وی آپریٹرز کو مودا خرید کر چلا نے کی بھی اجازت ہو گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ 1672 اے بی سی سرٹیفائیڈ اخبارات ہیں ، اخبارات کی بہت بڑی تعداد فیک اخبارات کی ہے ، 185 ملین موبائل سبسکرپشنز ہیں ، 104 ملین براڈ بینڈ سبسکرائبرز ہیں ، 102 ملین تھری جی فور جی سبسکرائبرز ہیں ، ساڑھے 6 کروڑ لوگ وٹس ایپ پر ہیں ، گوگل اور فیس بک نے سات ارب کے اشتہارات پاکستان سے ایک سال میں لیے ہیں ، گیمنگ بہت بڑی انڈسٹری بن گئی ہے ، پاکستان کے ایک بچے نے 16 ملین ڈالر گیم کھیل کر کمائے ہیں۔

The post پاکستان کے ایک بچے نے 16 ملین ڈالر گیم کھیل کر کمائے ہیں ، فواد چوہدری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email