حلیم عادل شیخ کا پی پی ایچ آئی انچارج اور وزیر صحت سندھ کی گرفتاری کا مطالبہ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے پی پی ایچ آئی انچارج اور وزیر صحت سندھ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ لاڑکانہ میں کروڑوں روپے کی سرکار ادویات پی پی ایچ آئی نے کباڑی کو بیچ دی ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہر غلط کام لاڑکانہ میں ہی کیوں ہوتا ہے، اربوں روپے کا بجٹ ہونے کے باوجود عوام کو ادویات نہیں ملتی۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ پولیس کباڑی کو گرفتار کرنے کی بجائے اصل ملزمان کو گرفتار کرے۔

The post حلیم عادل شیخ کا پی پی ایچ آئی انچارج اور وزیر صحت سندھ کی گرفتاری کا مطالبہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email