فیاض الحسن چوہان کا سید علی شاہ گیلانی کے انتقال پر اظہار افسوس

ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کشمیری حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ’’ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے‘‘ کا نعرہ بلند کرنے والی آواز آج خاموش ہو گئی ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سید علی شاہ گیلانی کشمیری تحریک برائے حق خود ارادیت کے بانی تھے، انکی ساری زندگی جدوجہد آزادی اور ظلم و استبداد کے آگے ڈٹ جانے سے عبارت رہی۔

ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے اور سوگواران کو صبر و حوصلہ عطا فرمائے۔

The post فیاض الحسن چوہان کا سید علی شاہ گیلانی کے انتقال پر اظہار افسوس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email