عثمان بزدارشہبازشریف بننےکی ناکام کوشش کررہےہیں ، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ ن پنجاب کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عثمان بزدارشہبازشریف بننےکی ناکام کوشش کررہےہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سید علی گیلانی کی وفات پر افسوس کااظہار کرتی ہوں ، سید علی گیلانی کے انتقال پر نہ صرف کشمیریوں بلکہ پاکستانیوں کو بھی رنج ہوا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کےمختلف محکموں میں بدعنوانیاں سامنےآرہی ہیں ، محکمہ جیل خانہ جات میں21ارب سےزائداخراجات سامنےآئےہیں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان بازارکےٹھیکوں میں2ارب20کروڑکانقصان پہنچایاگیا ، فنڈزنہ ملنےپر13اسپتالوں میں مفت علاج بندہوچکا ہے ، اورنج لائن ودیگر منصوبوں سے268ارب روپےکاریکارڈغائب ہے ، پنجاب کےغیرترقیاتی بجٹ کا12فیصدآڈٹ مکمل ہے اور باقی کاریکارڈ موجود نہیں ہے ، گزشتہ بجٹ میں حکومتی وزراء نےاخراجات میں 32فیصداضافہ کیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ غربت کےباعث لوگ خودکشی کررہےہیں ، آپ نےعام لوگوں کی محرومیوں اورحسرتوں کاجشن منایا ، پنجاب میں خواتین سےمتعلق افسوسناک واقعات پیش آرہےہیں ، واقعات پرنوٹس لینےکےبعدکچھ نہیں کیاجاتا ، وزیراعظم ہاؤس پرپہلےسےزیادہ بجٹ خرچ کیاگیا۔

مسلم لیگ ن پنجاب کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کالجزکویونیورسٹیزکادرجہ دےکرکارکردگی دکھارہےہیں ، پی ٹی آئی نےیونیورسٹیزبنانےکادعویٰ کیاانکانام تک نہیں ، کالجزکویونیورسٹیزکانام دےکرکہاجارہاہےیہ ہم نےبنائی ہیں۔

The post عثمان بزدارشہبازشریف بننےکی ناکام کوشش کررہےہیں ، عظمیٰ بخاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email