نماز جنازہ سے روکنا اور رات کی تاریکی میں زبردستی جنازہ دفنانے کا عمل انتہائی شرمناک ہے، راجہ فاروق حیدر

 سابق وزیراعظم آزادکشمیر و صدر مسلم لیگ (ن)  راجہ محمد فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ نماز جنازہ سے روکنا اور رات کی تاریکی میں زبردستی جنازہ دفنانے کا عمل انتہائی شرمناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم آزادکشمیر و صدر مسلم لیگ (ن) راجہ محمد فاروق حیدر نے ہندوستانی فوج کی جانب سے سید علی گیلانی کی نماز جنازہ کی ادائیگی سے روکنے کی شدید مذمت کی ہے۔

راجہ محمد فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ سید علی گیلانی ایک سوچ ایک نظریہ بن چکا ہے ، مسلم لیگ ن کے تمام کارکنان سید علی گیلانی کی مختلف مقامات پر ہونے والے غائبانہ نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی پوری قوم کے قائد اور مسلمہ راہنما تھے۔

  راجہ محمد فاروق نے یہ بھی کہا کہ دوران اسیری  ان کی موت اور تدفین نے بھی ہندوستانی چہرے کو دنیا بھر میں بے نقاب کر دیا ہے۔

The post نماز جنازہ سے روکنا اور رات کی تاریکی میں زبردستی جنازہ دفنانے کا عمل انتہائی شرمناک ہے، راجہ فاروق حیدر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email