افغانستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

افغانستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان انڈر 19 کی بیس رکنی اسکواڈ  طورخم بارڈ کے ذریعے پاکستان پہنچی ہے،افغانستان کرکٹ ٹیم طور خم کے راستے پشاور پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق افغانستان کی ٹیم پشاور سے کراچی پہنچے گی جہاں سے ٹیم بنگہ دیش روانہ ہوگی، افغانستان کی ٹیم بنگلہ دیش کے ساتھ سیریز شیڈول ہے۔

اس کے علاوہ افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے سخت سیکیورٹی انتطامات کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ افغانستان میں طالبان اقتدار کے بعد پہلی سیریز ہے جو افغان ٹیم باہر کھیلنے جائے گی۔

واضح رہے کہ بارڈر پر سیکیورٹی حکام کی جانب سے کھلاڑیوں کی پرتپاک استقبال کیا گیا ہے۔

The post افغانستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email