خبردار ،اگر کہیں رات کو کالا کتا نظر آجائے تو یہ کام لازمی کریں “جنات کے بارے میں ایسی بات کہ سن کر ہی رونگٹھے کھڑے ہوجائیں

بلوچستان کی سرزمین سربستہ راز ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ پانچ ہزار قبل مسیح کی باقیات یہاں سے ابھی تک دریافت ہورہی ہیں ۔

بلوچستان کے شمال میں واقع وادی ژوب میں رانا غنڈنی اور دور تک پھیلے پہاڑی ٹیلوں میں ابھی تک ایسے چھوٹے چھوٹے گھر واقع ہیں جنہیں دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ہزاروں سال پہلے یہاں جو لوگ آباد تھے ان میں غیر معمولی قوتیں پائی جاتی تھیں ۔

ژوب میں ہی پیرونوں غنڈنی کے نام سے معروف ایک ٹیلہ ایسا ہے جسے جنات کی بستی کے نام سے پکارا جاتا ہے جبکہ یہاں سے نوادرات کی چوری کی وارداتوں کے بعد خاص طور پر لوگوں کا دھیان بھی بانٹا گیا ہے کہ ان علاقوں میں جنات اور چڑیلوں کی اجارہ داری ہے ۔

اس حوالے سے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کی وارداتیں اگرچہ یہاں ہوتی رہتی ہیں لیکن غیر معمولی طور پر ماورائی واقعات کا جنم لینا یہاں کے لوگوں کو پریشان کردیتا ہے جس کی وجہ سے یہاں کے لوگوں نے اپنے اپنے علاقے میں ایسے عامل مولوی صاحبان کو بیٹھا رکھا ہے جو بستیوں کو جنات اور چڑیلوں کی نحوست اور انکی انسانی آبادیوں میں مداخلت کو روکتے ہیں ۔

کلی اپوزئی  نام کا گاؤں  اصل قدیمی ژوب ہے جہاں سے لوگوں کو قدیمی مٹکے، سکے، انسانی ڈھانچے اور زیوارت ملتے رہے ہیں ۔

اسی گاؤں کے ایک رہائشی عبدالحلیم نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی وادی میں جنات کو یکھا ہے اس لئے مولوی صاحب گاؤں والوں کو دم کرتے رہتے ہیں اور اس بات کا خیال رکھتے ہیں کہ ان کے گاوں اور راستوں پر کوئی بھوت یا جنات وغیرہ قدم نا رکھے ۔

The post خبردار ،اگر کہیں رات کو کالا کتا نظر آجائے تو یہ کام لازمی کریں “جنات کے بارے میں ایسی بات کہ سن کر ہی رونگٹھے کھڑے ہوجائیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email