طیارہ سمندری طوفان کی زد میں آگیا، ویڈیو نے دل دہلا دئیے

امریکہ میں کیٹگری فور کے انتہائی شدید طوفان آئیڈا نے ریاست لویزیانا میں تباہی مچا دی ہے۔ لویزیانا میں تقریباً دس لاکھ گھروں سے بجلی منقطع ہو گئی ہے۔

امریکی صدر نے ریاست میں بڑی تباہی کا اعلان کرتے ہوئے امدادی کاموں کے لیے اضافی فنڈز  بھی جاری کیے ہیں۔

طوفان کی آنکھ پر نظر ڈالنا ہر ایک کے لیے ممکن نہیں صرف موسم کے ماہرین اور سائنس دانوں کو ہی ایسا کرنے کی اجازت ہے۔

لیکن دو بہادر پائلٹوں نے دوران پرواز ہزاروں فٹ بلندی پر سمندری طوفان آئیڈا کی ویڈیو کیمرے میں محفوظ کرلی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی اوراس کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’دوران پرواز پائلٹوں کی جانب سے لی گئی حیرت انگیز ویڈیو دیکھیں۔

فوٹیج میں باآسانی  دیکھا جا سکتا ہے کہ پائلٹ سمندری طوفان کی جانب سے گزر رہے ہیں اور اس دوران طیارے کو ڈولتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، پائلٹ‌ بھی طوفان کے سبب نشستوں‌ سے اچھل رہے ہیں‌۔

The post طیارہ سمندری طوفان کی زد میں آگیا، ویڈیو نے دل دہلا دئیے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email