وفاقی وزیر کا کمیٹی اجلاس میں رویہ نامناسب ہے، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کمیٹی اجلاس میں رویہ نامناسب ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ قائمہ کمیٹی بہتر سمجھتی ہے کون صحافی ہے اور کون نہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ فواد چوہدری کے مطابق صحافیوں کا معاملہ داخلہ کمیٹی میں ڈسکس کریں، وزیر موصوف کے مطابق صحافی پاکستان میں آزاد ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ میری رائے ہے کہ یہ معاملہ پارلیمنٹ میں جانا چاہیے، وفاقی وزیر کا کمیٹی اجلاس میں رویہ نامناسب ہے۔

The post وفاقی وزیر کا کمیٹی اجلاس میں رویہ نامناسب ہے، مریم اورنگزیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email