کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جنگ لڑنے والی آواز خاموش ہو گئی ، سینیٹر زرقا سہروردی

کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جنگ لڑنے والی آواز آزادی کا خواب لئے خاموش ہو گئی ، سینیٹر زرقا سہروردی

پی ٹی ایی آزاد کشمیر کے رہنما سینیٹر چودھری ڈاکٹر زرقا سہروردی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جنگ لڑنے والی آواز آزادی کا خواب لئے خاموش ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حریت رہنما علی گیلانی کی وفات پر تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رہنما چودھری عبدالحمید کا اظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ علی گیلانی نے پوری زندگی کشمیریوں کی جدوجہد کے لیے گزاری اور اپنی جدوجہد سے کشمیر کی تین نسلوں کو ایک نیا عزم و حوصلہ دیا ۔

سینیٹر ڈاکٹر زرقا سہروردی  کا مزید کہنا تھا کہ  سید علی گیلانی بھارتی حکومت قید میں شہید ہوئے جبکہ عالمی برادری سید علی گیلانی کی موت کی تحقیقات کرائے۔

The post کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جنگ لڑنے والی آواز خاموش ہو گئی ، سینیٹر زرقا سہروردی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email