کراچی کی رہائشی عمارت میں بچوں کے جھولے کی پراسرار کہانی نے انٹرنیٹ پر پاکستانیوں کو خوفزدہ کردیا

جنات، بھوت اور ایسی مخلوقات کا دنیا میں ہونا کو انوکھی بات نہیں ہے لیکن ان کا انسانوں کے سامنے ظاہر ہونا کافی ڈراؤنا منظر ہوتا  ہے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس نے ہر ایک کے دل میں خوف پیدا کردیا جسے اس مقام پر موجود ایک شخص نے اس منظر کو کیمرے میں قید کرلیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گراﺅنڈ میں لگے جھولوں میں سے ایک خودبخود بہت تیزی کے ساتھ ہل رہا ہوتا ہے جبکہ باقی بالکل ساکت کھڑے ہوتے ہیں۔

حیران کن بات یہ کہ نہ تو اس ہلنے والے جھولے میں کوئی بچہ بیٹھا ہوتا ہے اور نہ ہی اسے کوئی حرکت دے رہا ہوتا ہے۔

ویڈیو بنانے والا شخص بتاتا ہے کہ اس وقت یہاں ہوا بھی نہیں چل رہی اور اگر چل بھی رہی ہوتی تو صرف اکیلا یہی جھولا ہی کیوں ہلتا، جبکہ باقی بالکل ساکت ہیں۔

فیس بک پر یہ ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے اورہر دیکھنے والے کو خوف میں مبتلا کر رہی ہے۔

ویڈیو بنانے والا نوجوان یہ بھی بتاتا ہے کہ یہ جھولا اکثر اسی طرح خود بخود حرکت کرتا رہتا ہے اور عمارت کے رہائشی اس سے خوفزدہ رہتے ہیں اور اپنے بچوں کو اس گراﺅنڈ میں نہیں آنے دیتے۔

واضح رہے کہ یہ عمارت کریک وسٹا اپارٹمنٹس کی ہے۔

The post کراچی کی رہائشی عمارت میں بچوں کے جھولے کی پراسرار کہانی نے انٹرنیٹ پر پاکستانیوں کو خوفزدہ کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email