صحافیوں کی جانوں کا تحفظ آئین اور قانون دیتا ہے ، فرخ حبیب

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ صحافیوں کی جانوں کا تحفظ آئین اور قانون دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت فرخ حبیب  نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اطلاعات نے اسد طور کو واقعے کے بعد فون بھی کیا اور ایف آئی آر بھی درج کروائی۔

انہوں نے کہا کہ جرنلسٹ پروٹیکشن بل مفاہمت کے ساتھ پارلیمان میں پیش کیا ، اب وہ بل تین ماہ سے قومی اسمبلی کی انسانی حقوق کی کمیٹی میں موجود ہے۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ جرنلسٹ پروٹیکشن کمیشن میں صحافیوں کو رکھا گیا ہے۔

The post صحافیوں کی جانوں کا تحفظ آئین اور قانون دیتا ہے ، فرخ حبیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email