لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاؤں گا، وزیراعظم آزاد کشمیر

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہا ہے کہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاؤں گا۔

تفصیلات کے مطابق آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس کے بعد وزیراعظم آفس کے دروازے بھی عوام کیلئے کھل گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے مجھے اقتدار عوام کی خدمت کے لیے دیا ہے، آج عوام سے براہ راست رابطے کے لیے اسپیشل ڈیسک بنا دیا گیا ہے جو شہریوں کو سہولت اور آسانی فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہاں صرف تحریک انصاف کے ووٹرز کے نہیں بلکہ ریاست کے ہر باشندے کے مسائل حل ہوں گے، حکومت پوری ذمہ داری سے عوامی مسائل سمجھنے اور قانون کے مطابق ان کو حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے عوامی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے اور شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔

The post لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاؤں گا، وزیراعظم آزاد کشمیر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email