ایپکس کمیٹی پارلیمینٹیرینز کے درمیان ہم آہنگی کوفروغ دیگی، کامران بنگش

معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے کہا ہے کہ ایپکس کمیٹی پارلیمینٹیرینز اور تنظیموں کے درمیان ہم آہنگی کوفروغ دیگی۔

تفصیلات کے مطابق کامران بنگش نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں وزیراعلیٰ محمود خان تحریک انصاف ایپکس کمیٹی کے چئیرمین نامزد ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایپکس کمیٹی میں صوبے کی اعلیٰ  قیادت بھی وزیر اعلیٰ محمود خان کے ساتھ ہے، ایپکس کمیٹی میں اسد قیصر، شاہ فرمان، پرویزخٹک و دیگر شامل ہیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش کا کہنا تھا کہ ایپکس کمیٹی ضلعی تنظیموں کی کارکردگی کا جائزہ لے گی۔

The post ایپکس کمیٹی پارلیمینٹیرینز کے درمیان ہم آہنگی کوفروغ دیگی، کامران بنگش appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email