مولانا فضل الرحمٰن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات  کی وجہ سامنے آگئی

مولانا فضل الرحمٰن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات کیا ہیں وجہ سامنے اگئی ہے،بول نیوز نے اندرونی کہانی کا پتہ لگا لیا۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات کی وجہ بلاول بھٹو زرداری ہیں، اختلافات کا آغاز پی ڈی ایم کے کراچی میں ہونے والے پہلے جلسے سے ہوا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ  پیپلز پارٹی کی جانب سے نواز شریف کے خطاب کی مخالفت پر مولانا بلاول سے ناراض ہوئے،کیپٹن صفدر کی گرفتاری اور سندھ حکومت کے رویے پر بھی مولانا فضل الرحمٰن نالاں ہیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ  پی ڈی ایم اجلاس میں نواز شریف اور زرداری کے درمیان مکالمے کی خبر لیک کرنے پر بھی مولانا نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھاجبکہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کے بھیجے گئے اظہار وجوہ کا نوٹس پھاڑنے پر بھی مولانا نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

مولانا فضل الرحٰمن کا کہنا ہے کہ  بلاول نے میرے بھیجے ہوئے نوٹس کو پھاڑ کر توہین آمیز رویہ اپنایا۔

ذرائع کا کہنا  ہے کہ ن لیگ اور پی پی پی کے درمیان لفظی جنگ کے دوران مولانا کے رابطوں پر بلاول بھٹو نے مثبت ردعمل نہیں دیا جبکہ  مولانا بلاول سے متعلق اپنے تحفظات سے آصف زرداری کو آگاہ کر چکے ہیں۔

 ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  بلاول بھٹو زرداری کے رویے سے مایوسی کے بعد ہی مولانا نے پیپلز پارٹی کے بارے  میں سخت موقف اپنایا۔

The post مولانا فضل الرحمٰن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات  کی وجہ سامنے آگئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email