خواتین کو حقوق دلوانے کیلئے ہماری حکومت اپنا کردار ادا کرے گی، صدر آزاد جموں وکشمیر

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ہماری حکومت خواتین کو اُن کے حقوق دلوانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد کی ملاقات ہوئی ہے۔

دوران ملاقات وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت و پی ٹی آئی وویمن ونگ کی صدر ڈاکٹر نوشین حامد نے صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو صدر ریاست کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ہم آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی نشستوں میں اضافے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں اور ہماری حکومت خواتین کو اُن کے حقوق دلوانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

The post خواتین کو حقوق دلوانے کیلئے ہماری حکومت اپنا کردار ادا کرے گی، صدر آزاد جموں وکشمیر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email