ہم افغانستان میں پائیدار امن کے خواہشمند ہیں، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم افغانستان میں پائیدار امن کے خواہشمند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے پاکستان میں جاپان کے سفیر کونینوری مستودا نے ملاقات کی جس میں پاک جاپان دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں جاپان کے سفیر نے افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلاء میں پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی اور جاپانی شہریوں اور ترقیاتی اداروں کے عملے کی بروقت معاونت پر پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن خطے کی ترقی اور دنیا کے امن کے لئے ناگزیر ہے، ہم افغانستان سے غیر ملکیوں سمیت افغان شہریوں کے انخلاء میں بھر پور کام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ میں مرکزی سہولت ڈیسک قائم کیا گیا ہے جو چوبیس گھنٹے کام کر رہا ہے،  پاکستان انسانی بنیادوں پر اپنی ذمہ داریاں نبھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پچھلے چالیس سال سے چالیس لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے۔

جاپانی سفیر نے وزیر داخلہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جاپان حکومتی اداروں کے ساتھ کام کرنے والے افغان شہریوں کی انخلاء میں مدد کرے، خواہش ہے ہمارے حکومتی اداروں کے ساتھ کام کرنے والے افغان شہریوں کو افغانستان سے نکالا جائے۔

جاپانی سفیر کونینوری مستودا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لئے افغان مہاجرین کی میزبانی بہت قابلِ ستائیس عمل ہے، افغان مہاجرین کے لئے جاپان نے بھی یو این کیساتھ مل کر اب تک 164 ملین ڈالر کی امداد کی ہے۔

The post ہم افغانستان میں پائیدار امن کے خواہشمند ہیں، وزیر داخلہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email