کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ، پانی کی سپلائی معطل

کراچی میں بجلی کے بڑا بریک ڈاؤن کے باعث پانی کی سپلائی معطل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے تمام بڑے پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی سپلائی معطل ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دھابیجی، گھارو، پیپری، نارتھ ایسٹ کراچی اور حب پمپنگ اسٹیشنز سے پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شام چار بجے سے بڑے پمپنگ اسٹیشنز کی بجلی منقطع ہے ، پمپنگ اسٹیشنز بند ہوجانے کے باعث شہر کو پانی کی سپلائی معطل ہے۔

واضح رہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کے بحران کا خطرہ ہے۔

The post کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ، پانی کی سپلائی معطل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email