کے الیکٹرک کو بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے ، این ٹی ڈی سی

این ٹی ڈی سی نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ کے الیکٹرک کو بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق این ٹی ڈی سی نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ 4 بج کر 46 منٹ پر جامشورو سرکٹ بحال کیا گیا۔

این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ این ٹی ڈی سی سے بجلی بحال ہونے کے باوجود کراچی میں بجلی بحال نہ ہوسکی ہے ، شہر قائد میں اس وقت بھی بجلی بند ہے۔

این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ بریک ڈاؤن کے باعث شہر کا 80 فیصد حصہ بجلی سے تاحال محروم ہے۔

The post کے الیکٹرک کو بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے ، این ٹی ڈی سی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email