کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

کراچی شہر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ کے باعث ملیر، جوہر ، شاہ فیصل ، ایف بی ایریا ، نورتھ کراچی، یاسین آباد سمیت مختلف علاقوں میں بجلی معطل ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر ، ایم اے جناح روڈ ، آئی آئی چندریگر روڈ ، ڈیفنس ، کلفٹن ، عزیز آباد ، فیڈرل بی ایریا ، بہادرآباد ، گلشن اقبال اور نارتھ کراچی میں بھی بجلی معطل ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ بجلی بریک ڈاؤن کے باعث کے الیکٹرک کے 1400 فیڈرز ٹرپ ہو گئے ہیں۔

کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بجلی کی بحالی کا ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔

The post کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email