خواتین ترقی کریں گی توپوراپاکستان ترقی کرےگا ، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ خواتین ترقی کریں گی توپوراپاکستان ترقی کرےگا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی ، ہم غریب عوام کی ترقی چاہتےہیں ، کچھ لوگ اسلام کےنام پرعورتوں کےحقوق سلب کرناچاہتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ عورتوں کواگرحقوق ملےہیں تووہ صرف اسلام نےدیےہیں ، ہماری حکومت آئے گی تو سہی طریقےسے یہ پروگرام چلائیں گے ، بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کامذاق اڑایاجاتاتھا ، موجودہ حکومت میں عوام بےروزگاری اورمہنگائی کی وجہ سےمشکل میں ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آج احساس احساس کہنےوالوں کو عوام کا احساس نہیں ہے ، عوام آپکی مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہی ہے ، عوام کو بے نظیر انکم سپورٹ کی وجہ سے مالی مدد مل رہی ہے ، آج بےنظیرانکم سپورٹ کی دنیامیں تعریف ہورہی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ میں بلاتفریق عوام کی خدمت کرناچاہتاہوں ، پیپلزپارٹی نےہمیشہ عوامی فلاح وبہبودکیلئےکام کیاہے ، پیپلزپارٹی عوامی خدمت پریقین رکھتی ہے ، پیپلزپارٹی کی اولین ترجیح غربت کا خاتمہ ہے۔

The post خواتین ترقی کریں گی توپوراپاکستان ترقی کرےگا ، بلاول بھٹو appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email