ہفتے میں صرف ایک مرتبہ پپیتا کھانے کے فوائد جانیے

پپیتا صحت بخش پھلوں میں سے ایک ہے، اس کو اپنی غذا میں شامل کرنے سے آپ کو صحت کے مختلف فوائد مل سکتے ہیں۔

آپ مختلف طریقوں سے پپیتے کو اپنی غذا میں شامل کرسکتے ہیں، اس پھل کو دوسرے کھانے کی چیزوں کے ساتھ ملاکر بھی کھایاجاسکتا ہے جو اس کے ذائقے کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

وٹامن اے، وٹامن سی اور بے شمار معدنیات سے بھرپور اس پھل کی تھوڑی سی مقدار ہی انسانی جسم کو درکار وٹامن سی کی روزمرہ مقدار کو پورا کرسکتی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ ایک پپیتے میں 3 گرام فائبر، 15 گرام کاربس، ایک گرام پروٹین، 157 فیصد وٹامن سی، 33 فیصد وٹامن اے ، 14 فیصد وٹامن بی 9 اور 11 فیصد پوٹاشیم موجود ہوتا ہے۔

پپیتے میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ آپ کے دل کی حفاظت کرسکتے ہیں اور اچھے ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کے حفاظتی اثرات کو بھی بڑھا سکتے ہیں۔

اپنی غذا میں پپیتا شامل کرنے سے آپ کے دل کی صحت بھی بہتر ہوسکتی ہے۔

پپیتے میں وٹامن سی اور لائکوپین موجود ہوتا ہے جو جِلد کی حفاظت میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

پپیتے کو غذا میں شامل کرکے آپ ایکنی، جُھریاں اور جِلد کے دیگر نقصانات کو کم کرسکتے ہیں۔

فائبر اور پانی کی زائد مقدار کی وجہ سے پپیتے کو قبض سے نجات دلانے اور نظامِ ہاضمہ کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بھی بہت مفید سمجھا جاتا ہے، پپیتے میں موجود ہاضمہ انزائم اِس عمل میں مزید مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں۔

پپیتے میں فائبر اور پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ پھل وزن کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اس پھل میں کیلوریز کی تعداد بھی کم ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پپیتے کو موٹاپے کے شکار افراد کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔

پپیتا قدرتی طور پر فائبر کا خزانہ ہے اِسی لیے پپیتے کو ذیابطیس کے مریضوں کے لیے مفید سمجھاجاتا ہے۔ اِس کے علاوہ پپیتا اینٹی آکسیڈینٹ سے بھی بھرپور ہوتا ہے۔

The post ہفتے میں صرف ایک مرتبہ پپیتا کھانے کے فوائد جانیے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email