صدر مملکت کی ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے کہا ہے کہ کاروباری برادری کو مراعات اور سہولیات فراہم کر کے ملکی کاروباری ماحول بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، ملکی معیشت درست سمت میں گامزن، حکومتی معاشی پالیسیوں پر کاروباری برادری کے اعتماد کا مظہر ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کاروباری برادری نے ملکی معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، کورونا وبا کے دوران کاروباری برادری کی سہولت کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں، حکومت نے مالی مشکلات کے باوجود کاروباری برادری ، معاشرے کے کمزور طبقات کو   1.2 کھرب روپے کا مالیاتی محرک پیکج دیا ہے۔

انھوں نے ملاقات میں مزید کہا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے 850 ارب روپے  کے ہدف سے 160 ارب کی زائد وصولی  بہتر  ملکی معیشت کا ثبوت ہے، حکومت کی کوششوں کی وجہ سے ، کاروبار میں آسانی کے انڈیکس میں پاکستان کا درجہ 136 ویں سے 108 ویں نمبر پر آیا ہے۔

The post صدر مملکت کی ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email