چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم کا نیول شپ بیس کراچی کا دورہ

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم نے نیول شپ بیس کراچی کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم نے جنگی مشق شمشیر البحر 8 کی ڈی بریفنگ سیشن میں شرکت کی جس میں چیئر مین جے سی ایس سی کو مشق کے اغراض ومقاصد پر بریفنگ دی گئی۔

ٓئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنگی مشق کا مقصد روایتی اور غیر روایتی خطرات کیخلاف آپریشنل ڈرلز کا مظاہرہ تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مہمان خصوصی  جنرل ندیم رضا نے خطرات سے نمٹنے کیلئے جنگی مشقوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے جنرل ندیم رضا کا استقبال کیا اور پیشہ وارانہ اموار پر گفتگو کی۔

The post چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم کا نیول شپ بیس کراچی کا دورہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email