وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا آج سوات کا دورہ کریں گے

وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان آج سوات کا دورہ کریں گے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان سوات یونیورسٹی آف انجینئرنگ اور پیڈز اسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی ریسکیو 1122 کبل اسٹیشن کا بھی افتتاح کریں گے جہاں وہ کبل میں عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی وزیر مراد سعید اور دیگر وزیر بھی وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کے ہمراہ ہونگے۔

The post وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا آج سوات کا دورہ کریں گے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email