پلاسٹک سرجری چھوڑیں، اب کریں جھریوں کا خاتمہ وہ بھی اس آسان گھریلو طریقے سے

جھریاں، کسی بھی انسان کے چہرے پر نمایاں ہونے والی وہ لکیریں ہیں جو عمومًا بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ رو نما ہوتی ہیں۔

بااعتماد اور لمبے عرصے تک جوان رہنے کے لئے چہرے سے جھریاں دور کرنا  اہم ہے۔

چہرے پر باقاعدہ مالش کے ذریعے جھریوں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ۔ مالش سے دوران خون میں تیزی آجاتی ہے اور جلد کے ٹِشوؤں اور پٹھے تنگ ہو جاتے ہیں، اس سے چہرے پر ڈھیلاپن نہیں رہتا اور چہرہ جوان نظر آنے لگتا ہے ۔

کھوپرے کے تیل کا جھریوں والے حصے پر ہلکا سا مالش بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

مالش روزانہ رات کو سونے سے پہلے کرنے سے بہت جلد جھریاں دور ہو سکتی ہیں ۔

وٹامن ای کے کیپسول بھی جلد کو حسین و جوان رکھنے کے لیے بے حد فائدہ مند ہیں ۔

اسکے علاوہ گھریلو ٹوتکون کی مدد سے بھی جھریاں ختم کی جاسکتی ہیں۔

 دہی کا استعمال:

روزانہ دہی کھانے اور اس کو لیموں کے ساتھ مکس کرکے چہرے پر لگانے سے جھریاں دُور ہوتی ہیں اور اگر روزانہ یہ عمل کیا جائے تو انسانی چہرے پر جھریوں کو ختم کرنے میں مدد کی جاسکتی ہے۔

ٹماٹر کا استعمال:

ٹماٹر کو چہرے پر لگانے اور روزانہ صبح نہارمنہ اس کا رس پینے سے اسکن ٹائٹ رہتی ہے اور جھریوں کو جلد آنے سے روکا جاسکتا ہے۔

شہد :

شہد کو چہرے ارو گردن پر 20 منٹ لگا کر چھوڑ دیں، یہ طریقہ جھریوں کو جلد آنے سے روکے گا اور آپ کو تروتازہ بنائے گا۔

The post پلاسٹک سرجری چھوڑیں، اب کریں جھریوں کا خاتمہ وہ بھی اس آسان گھریلو طریقے سے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email