13 لاکھ خاندان غربت میں کمی کے پروگرام سے مستفید ہوچکے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 13 لاکھ خاندان غربت میں کمی کے پروگرام سے مستفید ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پانے جاری کردہ پیغام میں لکھا ہے کہ گھوٹکی کی بااختیار خواتین! 13 لاکھ خاندان سندھ کے 15 اضلاع میں غربت میں کمی کے پروگرام سے مستفید ہوچکے ہیں، انشاء اللہ پاکستانی خواتین کے ہمراہ غربت اور پدرشاہی کے خلاف مل کر جدوجہد کرینگے۔

انھوں نے  مزید لکھا ہے کہ ہمارا خواب وہ پاکستان ہے کہ جہاں خواتین مساوی طور پر معاشی، سیاسی و سماجی کردار ادا کریں۔

 

The post 13 لاکھ خاندان غربت میں کمی کے پروگرام سے مستفید ہوچکے ہیں، بلاول بھٹو زرداری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email