کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کو پی ٹی آٸی وزرا نے ابھی سے یرغمال بنا لیا ، ذوالفقار افغانی

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع پشاور کے صدر ذوالفقار افغانی نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کو پی ٹی آٸی وزرا نے ابھی سے یرغمال بنا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ضلع پشاور کے صدر ذوالفقار افغانی نے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن پر صوباٸی وزرإ کے کنٹرول کا الزام عاٸد کرتے ہوئے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ میں صوباٸی وزرا عوام کو ترقیاتی کاموں اور دیگر سہولیات کی لالچ دیتے پھر رہے ہیں۔

ذوالفقار افغانی کا کہنا تھا کہ علاقے سے پی ٹی آٸی رکن صوباٸی اسمبلی ملک واجد اسلحہ بردار لوگوں کو لیے دہشت پھیلارہا ہے۔

ذوالفقار افغانی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو بار بار شکایت کرچکے ہیں لیکن مکمل خاموشی ہے اور کوٸی ایکشن نہیں لیا جارہا ۔

ذوالفقار افغانی کا کہنا تھا کہ مقامی ایس ایچ او بھی پی ٹی آٸی کے وزرا کی ڈیکٹیشن پر چل رہا ہے ۔

یداللہ بنگش کا مزید کہنا تھا کہ میرے دفتر پر پی ٹی آٸی کے رکن اسمبلی ملک واجد اور اسکے غنڈوں نے حملہ کیا، اور ہمیں دھمکیاں  بھی دی جارہی ہیں جبکہ الیکشن میں کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار حکومت اور پولیس ہوگی۔

The post کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کو پی ٹی آٸی وزرا نے ابھی سے یرغمال بنا لیا ، ذوالفقار افغانی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email