ایس ای سی پی کی عوام کو جعلی سرمایہ کاری کمپنیز سے محتاط رہنے کی ہدایت

سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)  نے عوام الناس کوجعلی سرمایہ کاری کمپنیز سے محتاط رہنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام جعلی، غیر قانونی سکیموں میں سرمایہ کاری سے پرہیز کریں، غیر قانونی سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے سے شہری اپنے قیمتی سرمائے سے محروم ہو سکتے ہیں۔

ایس ای سی پی نے بتایا ہے کہ ایکونیکس سیلز اینڈ مارکیٹنگ نامی کمپنی عوام کو غیر قانونی کاروباری سرگرمیوں کی طرف راغب کر رہی ہے، کمپنی سرگرمیاں ایس ای سی پی کے پلیٹ فارم کے ذریعے کرنے کا غلط تاثر دے رہی ہے۔

اس ضمن میں ایس ای سی پی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ایس ای سی پی نے مذکورہ کمپنی کے خلاف قانونی  کارروائی شروع کر دی ہے، یہ کمپنیاں سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو زیادہ منافع کا لالچ دے کر گمراہ کرتی ہیں۔

The post ایس ای سی پی کی عوام کو جعلی سرمایہ کاری کمپنیز سے محتاط رہنے کی ہدایت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email