ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری

فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق گریڈ 18 اور 19 کے 75 افسران کے تبادلے اور تقرریاں کردی گئی ہیں، ایف بی آر نے تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19 کے 69 افسران اور گریڈ 18 کے 6 افسران کا تبادلہ اور تقرریاں کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ نئے چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق احمد کے آنے کے بعد یہ سلسلہ شروع ہوا ہے۔

The post ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email