شہر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ، مرتضیٰ وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بارش سے قبل کے انتظامات کا جائزہ لیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں ، بلدیہ عظمیٰ کراچی اور تمام ڈی ایم سیز کا عملہ فیلڈ میں موجود رہیگا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بارشوں کے سبب پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں ، نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کے لیے مشینری موجود ہوگی ، کوشش ہے کہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

The post شہر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ، مرتضیٰ وہاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email